Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

شعیب اختر کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا بلاوا

شائع 03 جون 2020 01:11pm

لاہور: پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی کو سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ‏سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو طلب کرلیا۔

 سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے 5 جون کو طلب کیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی درخواست پر شعیب اختر کو طلب کیا ہے۔

تفضل رضوی کی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے شعیب اختر کی جانب سے غلط زبان استعمال کی گئی، شعیب اختر نے ان کے عزت دار کیرئیر کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے اور انہیں نالائق قرار دیا۔

تفضل رضوی کی شکایت پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر 5 جون کو لاہور سائبر کرائم آفس میں پیش ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div